دنیا بھر پر ہوئے سائبر اٹیک کے بعد ملک بھر میں بہت سے اے ٹی ایم بند ہو
گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے ایڈوائزری جاری کر کے ملک بھر میں
متعدد اے ٹی ایم کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت ہند نے احتیاطی طور پر
یہ قدم اٹھایا ہے۔
رینس مویئروائرس کے سبب حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ کئی
حساس اداروں میں بھی اے ٹی ایم نصب ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ ایسی جگہوں کی
حساسیت کے پیش نظر ہی حکومت نے یہ فیصلہ کیا
ہے۔
خیال رہے کہ جمعہ کو ہندوستان سمیت تقریبا 100 ممالک میں وسیع پیمانے سائبر
حملے کئے گئے تھے، جس میں دنیا بھر کے 125000 سے زیادہ کمپیوٹر کے نظام
متاثر ہو گئے تھے۔
بی بی سی نے برطانیہ کے آئی ٹی وی سے يوروپول سربراہ راب وینراٹ کے
انٹرویو کے حوالے سے بتایا کہ جمعہ کے حملے میں 150 ممالک کے 200000 سے
زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ ان متاثرین میں کارپوریشنوں سمیت سب سے زیادہ
تاجر ہیں۔ حملے سے روس اور برطانیہ سب سے بری طرح متاثر ہونے والے ممالک
میں ہیں۔